امریکا‘ پاکستانی آم کی طلب میں اضافہ‘5ہزارروپے کلوہوگیا

14 جون ، 2022

نیویارک/کراچی (پی پی آئی) امریکا میں پاکستانی آم کی طلب میں اضافے کے باعث قیمت پانچ ہزارروپے فی کلو ہو گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دیگر ممالک جن میں میکسیکو سمیت لاطینی امریکی ممالک سے آئے آم بڑی تعداد میں موجود ہیں تاہم ان کا ذائقہ پاکستانیوں کو بالکل نہیں بھاتا۔یہی وجہ ہے کہ دیگر ممالک سے آیا آم آٹھ سوروپے فی کلومیں مل جاتا ہے مگرپاکستانی آم کا دو کلو کا ڈبہ آٹھ سے دس ہزار روپے میں دستیاب ہے۔