چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی اقدام ، ضلع عدلیہ میں تمام مقدمات کا ریکارڈ آن لائن کردیا

15 جون ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیربھٹی کی زیر قیادت عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی عدلیہ میں زیر التواتمام مقدمات کاریکارڈ آن لائن کردیا گیا۔اس سلسلہ میں چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے لاہور کی ضلعی عدلیہ میں کیس مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپ اور ریکارڈ روم مینجمنٹ سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ جسٹس شجاعت علی خان اور ہماری آئی ٹی ٹیم کومبارکباد،انہوں نے بہترین کام کیا ، دونوں سسٹم اپنی مدد آپ کے تحت بغیر کوئی پیسہ خرچ کئے بنائے گئے ہیں، جو قابلِ ستائش ہے۔CMS سسٹم کے تحت پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے تمام 13 لاکھ مقدمات کا ریکارڈ آن لائن کردیاگیا ہے ۔