لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے بورڈ کا اجلاس الخدمت کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں الخدمت قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کی منصوبہ بندی پیش کی گئی۔ عامر محمود چیمہ نے اس حوالے سے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ اس سال پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور کراچی میں ملک گیرقربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا جائے گا۔قربانی کی بکنگ،خریداری، زبیحہ کی تاریخ و مقام اور ڈونر رپورٹنگ کا تمام ریکارڈ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے مرتب کیا جائے گا۔اندرون و بیرون ملک سے آن لائن قربانی بکنگ کے لئے بھرپورپرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص نے اس موقع پر کہا کہ یہ دنیا بھر میں رہنے والے مخیر حضرات کا الخدمت پر اعتماد اور ہمارے رضاکاروں کی شب و روز کاوشیں ہیں۔اجلاس میں جنرل مینجرپرگرامز حماد بٹ،سینئرپروگرام مینجرفرحان خالداوردیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔
لاہورپاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 44پاکستانی نوجوانوں کی اموات کے...
لاہورپنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ انسانیت نے "برائیوں کا...
کراچیبرطانوی شہزادی نے ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی،ویلز کی شہزادی برطانیہ کی کیٹ نے کہا کہ وہ...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمانے...
لاہورپاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ظفر اقبال اور سی ای او سلفاکیم نے گزشتہ...
لاہور فاطمہ فرٹیلائزر نے چھٹا کسان ڈے ایک تاریخی تقریب کے انعقاد کے ساتھ منایاجس میں پالیسی سازوں، اسٹیک...
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں’’ پاکستان-امریکہ تعلقات: مواقع، چیلنجز، اور آگے کا راستہ...