ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کو اس بار جو پروجیکٹ ملا ہے، اس سے ان کے مداحوں کو پوری امید ہے کہ ان کی فلم یقیناً ریکارڈ توڑ دے گی۔تفصیلات کے مطابق پوجا ہیگڑے کو بھارت کے سب سے پسندیدہ اداکار کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔ وہ ایسا اداکار ہے جس نے کم وقت میں اسٹارڈم حاصل کرلیا۔پوجا ہیگڑے کو جس اداکار کے ساتھ فلم حاصل کی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ یش ہیں جنہیں عام طور پر ’راکی بھائی ‘کہا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق، پوجا ہیگڑے، پین انڈیا کے سپر اسٹار یش کے ساتھ کنڑ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ یش اور پوجا کا اسکرین اسپیس شیئر کرنا فلمسازوں اور ان کے مداحوں کی طرف سے کسی تحفے سے کم نہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوجا ہیگڑے کو اب یش کی آنے والی فلم کے بنانے والوں نے رابطہ کیا ہے، جس کی ہدایت کاری نارتھن کریں گے۔نارتھن سال 2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر کنڑ فلم’مفتی‘ کے لیے بہت مشہور ہیں۔ اب وہ یش اور پوجا کے ساتھ مل کر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ اگر دونوں ستارے اپنا پروجیکٹ سائن کرتے ہیں تو اس بار پوجا کی قسمت بدل سکتی ہے۔
چنئی آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ آخری ون ڈے میں آسٹریلین ٹیم پہلے...
کراچی ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج...
کراچیپاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کی انتظامیہ نےمسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے پر سپورٹ اسٹاف کا...
کراچینیا ناظم آباد بینکرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں عمر ایسوسی ایٹس نے سعودی فیلکنز کو چھ وکٹوں...
کراچی پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ہاکی پر ایک ہزار ملین روپے بھی لگائیں تب بھی ہم...
کراچی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ روسی وین ڈر...
کراچی لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے بہت تجربات کیے، کبھی برینڈن میک کولم کو تو کبھی اے...
کراچی شاداب خان کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف مشکل ٹی ٹوئنٹی...