ممبئی(پی پی آ ئی) بولی وڈ کے معروف موسیقار اور گلوکار وشال دادلانی نے انتہا پسند ہندوؤں اور مودی سرکار کے زیرعتاب آنے والے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں گلوکار وشال دادلانی نے کہا کہ میں بھارتی ہندوؤں کی اکثریت کی طرف سے بھارتی مسلمانوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو دیکھا جاتا ہے سنا جاتا ہے پیار کیا جاتا ہے اور تعریف کی جاتی ہے ،آپ کا درد ہمارا درد ہے۔ وشال دادلانی نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی حب الوطنی پر کوئی سوال نہیں ہے، آپ کی شناخت ہندوستان یا کسی اور مذہب کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ ہم ایک قوم، ایک خاندان ہیں۔وشال دادلانی مذید کہا کہ میں تمام ہندوستانیوں سے بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے بھارتی سیاست کی بدصورت خصلت کے بارے میں واقعی افسوس ہے، جو ہمیں خوشی سے چھوٹے ، چھوٹے گروہوں میں تقسیم کردے گی، جب تک کہ ہم میں سے ہر ایک اکیلے نہ رہ جائے۔یہ سب ذاتی مفاد کے لیے کر رہے ہیں، عوام کے لیے نہیں،انہیں جیتنے نہ دیں۔مسلمانوں کے لیے نیک جذبات کے اظہار پر وشال دادلانی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے بی جے پی کی خاتون رہنما نوپور شرما کی جانب سے توہین آمیز بیان پر بالی ووڈ کے تینوں خانز سلمان، عامر اور شاہ رخ کی خاموشی سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چنئی آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ آخری ون ڈے میں آسٹریلین ٹیم پہلے...
کراچی ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج...
کراچیپاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کی انتظامیہ نےمسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے پر سپورٹ اسٹاف کا...
کراچینیا ناظم آباد بینکرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں عمر ایسوسی ایٹس نے سعودی فیلکنز کو چھ وکٹوں...
کراچی پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ہاکی پر ایک ہزار ملین روپے بھی لگائیں تب بھی ہم...
کراچی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ روسی وین ڈر...
کراچی لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے بہت تجربات کیے، کبھی برینڈن میک کولم کو تو کبھی اے...
کراچی شاداب خان کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف مشکل ٹی ٹوئنٹی...