کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ دنانیر مبین نے بچوں کی خواہش نہ رکھنے والی اداکارہ نادیہ افگن کو انوکھی تجویز پیش کردی۔گزشتہ دنوں اداکارہ نادیہ افگن نے احسن خان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ ایک بار ہم نے سوچا کہ ہمارے اپنے بھی بچے ہونے چاہئیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں۔اداکارہ دنانیر مبین نے اداکارہ نادیہ افگن کے انٹرویو کے وائرل کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کی کہ نادیہ افگن برائے مہربانی مجھے گود لے لیں۔اداکارہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید بھی کی جس پر اداکارہ نے گزشتہ روز ایک پوسٹ میں اس پر دکھ کا اظہار کیا کہ ان پر تنقید کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔انہوں نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ ان پر تنقید کرنے والی زیادہ تر خواتین تھیں، جن سے متعلق ان کا خیال تھا کہ عورتیں ہی عورتوں کی تکالیف اور مسائل کو سمجھتی ہیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی شادی کو 15 برس ہو چکے، انہوں نے اور ان کے شوہر نے بھی یہی سوچا تھا کہ ان کے اپنے بچے ہوں مگر خدا کو کچھ اور منظور تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران ان کے دو حمل ضائع ہو چکے ہیں جب کہ تین بار انہوں نے بے اولادی کا سخت ترین علاج بھی کروایا مگر انہیں ناکامی ملی۔ وہ شدید اضطراب اور تکلیف سے گزریں مگر انہوں نے اس حوالے سے کبھی عوامی سطح پر بات نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا مگر خواتین کی تنقید کے بعد انہیں یہ سب بتانا پڑا۔
چنئی آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ آخری ون ڈے میں آسٹریلین ٹیم پہلے...
کراچی ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج...
کراچیپاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کی انتظامیہ نےمسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے پر سپورٹ اسٹاف کا...
کراچینیا ناظم آباد بینکرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں عمر ایسوسی ایٹس نے سعودی فیلکنز کو چھ وکٹوں...
کراچی پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ہاکی پر ایک ہزار ملین روپے بھی لگائیں تب بھی ہم...
کراچی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ روسی وین ڈر...
کراچی لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے بہت تجربات کیے، کبھی برینڈن میک کولم کو تو کبھی اے...
کراچی شاداب خان کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف مشکل ٹی ٹوئنٹی...