دانیہ شاہ کے خلاف کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر

19 جون ، 2022

کراچی (این این آئی)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں، عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے جبکہ درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور دانیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر عامر لیاقت کی نازیبہ ویڈیوزسوشل میڈیا پر شئیر کیں تھیں۔