ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ سپر سٹار سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے اور اس فلم میں ایک دو نئی بلکہ 10 اداکارائوں کو کاسٹ کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بات جب سلمان کی جائے تو ان کی ہر فلم میں مداحوں کو کچھ منفرد دیکھنے کی امید ہوتی ہے، اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ بولی وڈ کے بھائی جان 2005 کی مشہور فلم ʼNo Entryʼکے سیکوئل ’انٹری نو انٹری میں‘ میں ٹرپل رول نبھائیں گے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں 10 اداکارائیں بھی کاسٹ کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق 10 اداکارائوں کو کاسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھانے والے فردین خان اور انیل کپور بھی اس سیکوئل میں ٹرپل رول کرتے نظر آئیں گے۔ 2012 میں نو انٹری کے سیکوئل کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم اب پروڈیوسرز کی جانب سے فلم کی کاسٹ اور شوٹ کے بارے میں پیشرفت سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی نو انٹری کی مرکزی اداکارائیں بپاشا باسو، لارا دتہ، ایشا دیول اور سیلینا جیٹلی اس سیکوئل میں مداحوں کو اداکاری کرتی نظر نہیں آئیں گی۔فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا کہ نو انٹری کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔
چنئی آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ آخری ون ڈے میں آسٹریلین ٹیم پہلے...
کراچی ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج...
کراچیپاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کی انتظامیہ نےمسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے پر سپورٹ اسٹاف کا...
کراچینیا ناظم آباد بینکرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں عمر ایسوسی ایٹس نے سعودی فیلکنز کو چھ وکٹوں...
کراچی پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ہاکی پر ایک ہزار ملین روپے بھی لگائیں تب بھی ہم...
کراچی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ روسی وین ڈر...
کراچی لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے بہت تجربات کیے، کبھی برینڈن میک کولم کو تو کبھی اے...
کراچی شاداب خان کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف مشکل ٹی ٹوئنٹی...