مختلف النوع سنگین داخلی و خارجی چیلنجوں سے نبرد آزما پاکستانی قوم کیلئے گزشتہ روز دور رس مثبت نتائج کی حامل ایک خوشگوار پیش رفت دہشت گردی کی روک تھام کے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر آنے کی منزل کے بہت قریب جاپہنچنے کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ اگرچہ ٹاسک فورس کی تمام ہدایات پر عمل کے باوجود دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرپانے والے ملکوں کی اس فہرست سے پاکستان کا نام ابھی نکالا نہیں گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ اکتوبر تک مؤخر کردیا گیا ہے جب ٹاسک فورس کی ٹیم پاکستان کی کوششوں کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد آئے گی اور اگر سب کچھ اس کے اطمینان کے مطابق ہوا تو ادارے کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام حتمی طور پر نکالا جائے گا۔تاہم ٹاسک فور س کے اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی سربراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اظہار مسرت سے لگتا ہے کہ وہ اس آخری مرحلے میں کامیابی کے حوالے سے قطعی پرُ اعتماد ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس منعقدہ برلن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروپوں، رہنماؤں کی پراسیکوشن پر بہت پیش رفت ہوئی ہے۔منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور پراسیکوشن میں بھی پاکستان میں مثبت رجحان رہا ہے۔ فیٹف کے صدر ڈاکٹر ماکوس پلیئر کے بقول پاکستان نے اصلاحات کو نافذ کیا ہے جو کہ اس کے استحکام اور سلامتی کیلئے اچھا ہے اوراگر پاکستان سائٹ آن وزٹ کا مرحلہ کامیابی سے عبور کرلیتا ہے تو اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔فیٹف اجلاس کے سلسلے میں برلن میں موجود وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے، ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے اور معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔فیٹف نے پاکستان کو تمام نکات پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد فیٹف پروسیجر کے تحت پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور توقع ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ لسٹ میں واپسی سے اقتصادی صورتحال بہتر ہوگی، بنیادی سیل اور اس میں شامل فوجی و سول قیادت اور ٹیم کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش رہی، فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعلان ہے۔آرمی چیف کے مطابق یہ کامیابی سیاسی اور عسکری شعبوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے اور پوری قوم اس پر مبارکباد کی مستحق ہے۔اس کامیابی کا کریڈٹ یقینی طور پر تحریک انصاف کی پونے چار سالہ سابقہ حکومت کو بھی جاتا ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں فٹیف کی ہدایات کے مطابق عملی اقدامات کیے۔تاہم ابھی حتمی کامیابی کا جو آخری مرحلہ باقی ہے، اب ساری توجہ اس پر مرتکز کی جانی چاہیے کیونکہ اس جائزے میں ٹاسک فورس کے عدم اطمینان کا خدشہ بہرحال ابھی باقی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنا محاسبہ بھی کرنا چاہیے کہ ماضی کی کن غلط پالیسیوں اور فیصلوں کے نتیجے میں ملک پر یہ کٹھن آزمائش مسلط ہوئی ۔ آج سے پانچ سال پہلے جب کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ دوسروں کو الزام دینے کے بجائے ہمیں پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، اگر اسی وقت ہوش مندی کی راہ اپنا لی گئی ہوتی تو پاکستانی قوم یقینا بہت سی مشکلات سے بچ جاتی۔
ستمبر کا مہینہ تاریخی طور پر اُن مہینوں میں شمار ہوتا ہے کہ جب اس مملکت پاکستان کو غم بھی ملے اور خوشیاں بھی۔...
گزرنے والا ہفتہ مستقبل میں بحرانوں کی شدت میں اضافہ کے اشارے چھوڑ گیا جن کا واحد ذمہ دار تحریک انصاف کے بانی...
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے انجام کو جاننے کے باوجود اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے جرأت و بہادری سے 7ستمبر 1974...
ربیع الاول کے لغوی معنی پہلی بہار کے ہیں۔اس ماہ کو تاریخ ِ انسانی میں خاص مقام حاصل ہے ربیع الاول ہجری سال کا...
آزاد کشمیر میں ایک کالے قانون کے نفاذ کی بازگشت برطانیہ کی کشمیری کمیونٹی میں بھی سنائی دی ہے کہ پاکستان کے...
ساڑھے چار دہا ئیاں قبل جب امریکہ، سوویت کی جنگ نے افغانستان کو اپنی لپیٹ میں لیا تو پاکستان نے آگے بڑھ کر ہر...
سفینہ بھنور سے نکالو نبیؐ جی ہمیں ڈوبنے سے بچالو نبیؐ جی توازن بگڑتا چلا جا رہا ہےسنبھالو نبیؐ جی، سنبھالو...
آج بارہ ربیع الاول ہے، آج کا دن ہی وہ عظیم دن ہے جس روز رب کائنات کی رحمت نے جوش مارا اور مکہ میں رحمۃ...