اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج کے احتجاج میں قوم کیساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے، حکومت ظلم و جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی ہے ، پچھلے دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اسکے اہداف پوری طرح آشکار کردیا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں حکومتی سطح پر سرکاری وسائل سے سماجی بہبود کے صف اول کے اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ مہم کی بھی مذمت کی گئی ، اجلاس میں فیٹف سے نکلنے کیلئے بھرپور محنت کرنے اور پاکستان کو یہ سنگِ میل دلوانے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی ، عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے ، بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج پر بھی تبادل خیال کیا گیا ،عمران خان نے کہاکہ کورونا وباء اور عالمی مہنگائی کے سامنے تحریک انصاف کی حکومت ڈھال بن کر اپنے لوگوں کو بچا رہی تھی لیکن لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھ کر عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا ہے ،اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک وقوم کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کریگی ، بغیر تیاری کے سازش سے حکومت پر قابض ہونیوالا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا ئوپر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے حالانکہ انہیں تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہونگے، اپنی چوری بچانے کیلئے سازش سے اقتدار کا رستہ بنانیوالوں کی جانب سے معیشت کی تباہی کا تفصیلی جائزہ عوامی تائید و ساکھ سے محروم ہے ،اجلاس میں حکو مت سے دوست ممالک اور آئی ایم ایف کی رو ارکھی جانے والی سرد مہری کا بھی تجزیہ کیا گیا ، اجلاس میں قراردیاگیا کہ حکومت کے ہاتھوں میں معیشت غیرمحفوظ اور مستقبل عدمِ تحفظ کا شکارہے ،اجلاس میں حکمرانوں کی جانب سے آزاد اظہار خصوصا سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ، اجلاس میں کراچی میں ضمنی انتخابات سے عوام کی مکمل لاتعلقی اور ساکھ کے حامل پرامن انتخاب کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ناکامی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 21 ارب کی کٹوتی کی شدید مذمت گئی ،اجلاس میں قبائلی اضلاع کے 50 لاکھ شہریوں کو تحریک انصاف کے فراہم کردہ صحت کارڈ سے محروم کرنے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فاٹا کے انضمام کو رول بیک کرنے کی کوششو ں کا بھی جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ایسی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی ۔دریں اثناء عمران خان نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے حلقہ این اے 240 پر ہونیوالے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ کم ٹرن آئوٹ نے ثابت کردیا حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ہے، ہم نے امیروں سے ٹیکس لیکر غریب عوام کو ریلیف دیا، موجودہ حکومت نے مہنگائی کر کے مڈل کلاس کو ختم کردیا، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بغیر بھارت سے تعلقات ناقابل قبول ہیں،انہوں نے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہےاور کہا کہ ہمیں این اے 240 کا ضمنی انتخاب لڑنا چاہئے تھا جس کےبعد پی ٹی آئی نے این اے 245پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 245میں پی ٹی آئی اپنا امیدوار کھڑا کریگی۔
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو منصوبے چل رہے ہیں پانچ...
راولپنڈی امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک گیر...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار کی تزئین و...
اسلام آبادپاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک امارات تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں آئی ، اس وقت تقریباً 22...
کراچی پاکستان کے معروف مصور اور سنجیدہ فنِ مصوری کے بے مثال فنکار جمیل نقش کی ساتویں برسی ہفتہ 16مئی کو عقیدت...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کیلئے اسپیشل گریڈ میں 3افسران کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 2 پائلٹس...
اسلام آباد شہداء اے پی ایس پشاور کے والدین نے کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع...