لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ میں وزیراعلی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی۔جسٹس شاہد وحید 20جون کو حمزہ شہباز کیخلاف دائر درخواستوں کی ریگولر کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی کے میاں محمودالرشید، سبطین خان، (ق) لیگ کے رہنما پرویزالٰہی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ درخواستوں میں حمزہ شہباز، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن متنازعہ تھا، آئینی طریقہ کار کے مطابق انتخاب نہیں ہوا، حمزہ شہباز نے مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں۔درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلی حلف کالعدم قرار دے،درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلی کام سے روکا جائے۔
کراچی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے صدر کے صرافہ بازار میں العمران جیولرز پر جمعرات کو چھاپہ مارنے...
اسلام آباد حکومت آنے والے بجٹ 2026-27 میں ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایک “فکسڈ اسکیم” متعارف کرانے پر...
کراچی ٹرمپ کے ایرانیوں سے متعلق متنازع بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، ہم خلا سے نام بھی پڑھ سکتے ہیں،...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...
اسلام آباد حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ،نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیراعظم آفس کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے نیشنل ڈیجیٹل...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کیس 19 مئی کو سماعت کیلئے...