کراچی(جنگ نیوز)کراچی کی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کا حکم دے دیا۔سٹی کورٹ میں عامرلیاقت کا پوسٹمارٹم کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست منظورکرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت میں عامر لیاقت کے ورثا اورسرکاری وکیل پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عامر لیاقت کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کرانے سے ان کے والد کی روح کو تکلیف ہوگی اس لئے وہ پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے، ورثا کے مطابق انہیں کسی پرشک بھی نہیں۔عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیا جائے گا موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں گی۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شہری عبدالاحد نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست دی تھی۔
کراچی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے صدر کے صرافہ بازار میں العمران جیولرز پر جمعرات کو چھاپہ مارنے...
اسلام آباد حکومت آنے والے بجٹ 2026-27 میں ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایک “فکسڈ اسکیم” متعارف کرانے پر...
کراچی ٹرمپ کے ایرانیوں سے متعلق متنازع بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، ہم خلا سے نام بھی پڑھ سکتے ہیں،...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...
اسلام آباد حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ،نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیراعظم آفس کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے نیشنل ڈیجیٹل...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کیس 19 مئی کو سماعت کیلئے...