اسلام آباد(خبرایجنسی)وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں، غیر قانونی پناہ گزینوں، کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز کاکہناہےکہ ہوٹل مالکان مہمانوں اور غیر ملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں ، تفصیلات پولیس کو دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں، غیر قانونی پناہ گزینوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو دو روز میں رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین، کرایہ داروں اور غیر قانون پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کرائیں،اس سلسلے میں ہوٹل مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہوٹلوں میں آنے والے مہمانوں اور غیر ملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور تفصیلات پولیس کو فراہم کریں،متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی رہائش دینے والے شہریوں اور ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،حکام نے کے مطابق اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس غیر قانونی پناہ گزینوں کے لیے متبادل جگہ بھی تلاش کررہی ہے۔
کراچی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے صدر کے صرافہ بازار میں العمران جیولرز پر جمعرات کو چھاپہ مارنے...
اسلام آباد حکومت آنے والے بجٹ 2026-27 میں ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایک “فکسڈ اسکیم” متعارف کرانے پر...
کراچی ٹرمپ کے ایرانیوں سے متعلق متنازع بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، ہم خلا سے نام بھی پڑھ سکتے ہیں،...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...
اسلام آباد حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ،نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیراعظم آفس کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے نیشنل ڈیجیٹل...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کیس 19 مئی کو سماعت کیلئے...