فتنہ خان کا مہنگائی کے خلاف احتجاج انکے اپنے خلاف ہے، مریم نواز

19 جون ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ عمران خان کے پیداکردہ ہیں جو بطور وزیر اعظم کہتا تھا کہ میں آلو پیاز کی قیمت پتہ کرنے نہیں آیا اس کو اچانک سب یاد آ گیا ہے،اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔