عطاء کھوسہ نے بھی پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنیکا فیصلہ چیلنج کردیا

19 جون ، 2022

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ پی پی 288 ڈی جی خان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے محسن عطا خان کھوسہ نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں ای سی پی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنا تے ہوئے موقف اپنایاہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے، الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کر کے نئے ضمنی انتخابات کا غیر قانونی فیصلہ دیاہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا ہے ، درخواست گزار نے فاضل عدالت سے الیکشن کمیشن کا 20 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔