اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر ،فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی ہے، ہفتہ کے روز فیاض الحسن چوہان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو ، عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے، انہوں نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے منہ سے گرے لسٹ سے نکلنے کی فضیلتیں اور فوائد سن کر بہت اچھا لگاہے ،چند ماہ پہلے یہی حنا ربانی کھر گرے لسٹ کے حوالے سے قانون سازی کے خلاف بیان اور احتجاج کر رہی تھیں،عوام قومی اسمبلی میں منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی کے خلاف ان کا احتجاج نہیں بھول سکتے ہیں اورآج یہ گرے لسٹ سے نکلنے کا اعزاز اپنے سینے پر سجانے کو بے تاب ہیں،انہوںنے مزید کہاکہ آج کا لطیفہ یہ ہے کہ منی لانڈرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والے آج عوام کوگرے لسٹ سے نکلنے کے فوائد بتا رہے ہیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا۔ عرفان قادر نے آج الیکشن کمیشن...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی ہے، جس میں سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع...
اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان کے اس عدالتی حکم کے بعد کہ جب تک سپریم کورٹ کے 184/3کے...
واشنگٹنامریکا میں سپریم کورٹ اوروفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا،امریکی میڈیا کے مطابق ججوں کو...