اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر کے فیصلوں کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے، کاون ہاتھی سے متعلق چیف جسٹس اطہر کے فیصلے کا امریکی عدالتی فیصلے میں تذکرہ ہوا ہے،سٹیٹ آف نیو یارک کورٹ آف اپیلز کے 14 جون کے فیصلے میں چیف جسٹس اطہر ہ کے فیصلے کا تذکرہ کیا ۔ امریکی عدالت نے چیف جسٹس اطہر کے جانوروں سے متعلق دیئے گئے فیصلے کا ایک پیراگراف اپنے فیصلے میں شامل ( reproduce ) کیا ہے،امریکی عدالت نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق پیرا گراف لکھا کہ بلاشبہ جانور بھی حساس وجود رکھتے ہیں، ان کے بھی جذبات ہوتے ہیں ،جانور بھی خوشی غمی کے لمحات محسوس کر سکتے ہیں ،ہر قسم کے جانوروں کے قدرتی طور اپنی اپنی رہنے کی جگہیں ہیں ،جانور کی اپنی ضرورت کے مطابق ان کو ماحول چاہیے ہوتا ہے، قدرتی ماحول کے برعکس ایک ہاتھی کو دوسرے ہاتھیوں سے الگ کرکے اکیلے کیسے رکھا جا سکتا ہے؟قدرتی طور پر جانوروں کے بھی حقوق ہیں اور وہ ان کو ملنے چاہئیں، جانوروں کا حق ہے کہ وہ اپنی قدرتی ضروریات پوری کرنے والے ماحول میں رہیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا۔ عرفان قادر نے آج الیکشن کمیشن...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی ہے، جس میں سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع...
اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان کے اس عدالتی حکم کے بعد کہ جب تک سپریم کورٹ کے 184/3کے...
واشنگٹنامریکا میں سپریم کورٹ اوروفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا،امریکی میڈیا کے مطابق ججوں کو...