ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی و بارش جاری بعض متاشرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی 2دن سے معطل

19 جون ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر،سپیشل رپورٹر) ملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں برسات سے پہلے ہی بادل کھل کر برسنے لگے، 24 گھنٹے کے دوران لاہور ایئرپورٹ کے علاقے میں پورے ملک میں سب سے زیادہ 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر 44 ملی میٹر بارش ہوئی اسلام آباد میں مزید بارش کی توقع ہے، لاہور میں بھی دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیابلوچستان میں کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، تحصیل ماوند اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں کےندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی صحرائے چولستان میں خشک سالی کے بعد پہلی بارش ہوئی لوگوں کے چہرے کھل اٹھے شدید گرمی سے یہاں جانور مر رہے تھےلوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھےممکنہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہےاین ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموںالرٹ جاری کردیادریں اثناءلاہور میں شدید آندھی اور بارشوں کے باعث بجلی کا نظام متاثرہوا متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں جہاں دو دنوں بعدبھی سپلائی بحال نہیں ہوسکی گزشتہ روز 13فیڈروں سے بجلی کی سپلائی معطل رہی کھمبے ، تاریں اور ٹرانسفارمرز مرمت و بحالی کا کام بند ہےعملہ دستیاب نہیں تھاصارفین پانی سے بھی محروم رہےصارفین نے کہا کہ لیسکو دفاتر میں بار بار چکر لگا رہے ہیں، ہیلپ لائن پر شکایات بھی درج کرائی ہیں لیسکوذرائع نے کہا کہ تکنیکی خرابی درست کرنے کا کام جاری ہے۔