سابق چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین کیخلاف کیس میں 27 جون کوگواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

19 جون ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے سابق چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین اور دیگر سرکاری ملازمین کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 27 جون گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا،ملزمان میں مظہر حسین ,ذیشان انجم، اور ملک شہباز کھوکھر شامل ہیں، عدالت نے مظہر حسین آصف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے ٹیپا مظہر حسین آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، ملزم مظہر حسین آصف نے غیر قانونی اثاثے اور جائیداد اپنے اہل خانہ کے نام منتقل کرا رکھے ہیں۔