لاہور(وقائع نگار خصوصی)سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال، محمود الرشید ، ،ندیم بارا،یاسر گیلانی ،سبطین خان ،جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس سمیت دیگرکی 28 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے پولیس کوملزمان کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا، تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا، پولیس تشدد کیس میں بے گناہ قرار دینے پرڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت عدالت نے واپس لینے کی بناء پر نمٹاء دی۔ پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی غنڈہ گردی کی ایف آر میں آج کورٹ پیشی پر آئے ہیں ،حکومت نے ایک بار پھر دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر دی ،رات کے اندھیرے میں ایف آئی آر کر رہے، آپکے سامنےانکی نحوست پورے پاکستان پر ہے،انکی وجہ آج ایک غریب آدمی اذیت میں مبتلا ہے، انہوں نے اپنے کیس ختم کرنے تھے اور کر رہے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا عورت کارڈ کھیلنے کے لیے انکے گلو بٹ میدان میں آ جاتے ہیں، یہ لوگ زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں ۔بھاٹی گیٹ تھانے میں آئی جی پنجاب نوکر اعلیٰ ہے چیف سیکرٹر ی کو کیا ٹائٹل دیا جائے ، ہمارے اوپر دہشت گردی تو ان لوگوں نے کی تم لوگوں کے پاس بہت کم وقت ہے تم کہتی تھی کہ مجھے بھی جیل میں ڈالا بی بی تم نے کرپشن کی تھی تو تمہیں جیل ڈیل میں ڈالا تھا۔
لا ہو ر نشتر کالونی کے علا قہ میں ہمسائے کی خاتون سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آ یا ۔پولیس نے واقعے میں ملوث...
لاہورروزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک پیراگون اور ویلنشیا ٹاؤن...
کراچی ایران جنگ میں ٹرمپ کی بیان بازی،تیل، ہرمز، اور متضاد دھمکیاں، جنگ کا تعلق تیل سے نہ ہونے کا کہا، پھر...
لاہور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں...
تہران ایران نے مزید 2اسرائیلی ایجنٹوں کو پھانسی دیدی، ایران نے ہفتے کے روز دو افراد کو سزائے موت دے دی جنہیں...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج میں 2 کی شناخت ہو گئی ، دونوں افغان شہری...
کراچیغیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنانے پر دو افغان شہریوں اور نادرا افسر کو گرفتار کر لیا...
بیروت اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز،2شہید، صور شہر خالی کرنیکی وارننگ، فضائی حملوں میں کئی پل ، اسپتال تباہ،...