مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرینگے، نہیں کرینگے، تاجر تنظیموں کامتضاد ردعمل

19 جون ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) بجلی بچت کے لئے پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات نو بجے بند کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر تاجر تنظیمیں تقسیم ہو گئیں ، انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلہ کیا گیا، دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا فیصلہ نہیں مانیں گے،ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں لاہور کے دو بڑے تاجر گروپوں نعیم میر اور اشرف بھٹی گروپوں کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ خالد پرویز گروپ نے بائیکاٹ کیا،اجلاس کے بعد انجمن تاجران نعیم میر گروپ لاہور کے صدر شاہد نذیر نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کے دن اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، عید کے آخری ہفتہ بھی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی ، اجلاس میں نعیم میر اور اشرف بھٹی گروپوں سمیت پنجاب اور لاہور کی تمام تاجر تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے ،خالد پرویز اور مجاہد مقصودبٹ کو دعوت دی گئی لیکن وہ شریک نہیں ہوئے دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ پرچون کی دکانوں کو رات 10بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے، وزیر اعلیٰ ہائوس میں من پسند تاجر رہنمائوں کو بلایا گیا، منٹگمری مارکیٹ، اردو بازار، برانڈرتھ روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کی تاجر تنظیمیں ہمارے ساتھ ہیں۔