کاہنہ ، سی آئی اے پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک

19 جون ، 2022

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر سے ،نامہ نگار) سی آئی اے کاہنہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں زیر حراست خطرناک ملزم ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق سی آئی اے کاہنہ کے انچارج قیصر عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ سندر کے ڈکیتی چوری اور قتل کے مقدمہ میں گرفتار ڈاکو عمران شمشاد عرف شادہ اوڈکو مبینہ ریکواری ، نشاندہی اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لیکر گئے اور ایان ہومز میں ایک گھر میں ریڈ کیا تو گرفتار ڈاکو کے ساتھیوں شکور عرف شکورا،خرم شہزاد اور دو نامعلوم نے اسے چحڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا ہلاک ملزم ڈکیتی قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا چاروں مفرور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔