پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد جاری کی جانے والی کفایت شعاری پالیسی کے تحت تمام صوبائی وزرا،وزیراعلیٰ کے مشیروں ،معاونین خصوصی ،اور چیف سیکرٹری سمیت تمام سرکاری افسران کے لئے پٹرول کے استعمال میں 35فیصد کمی کے بعد ان کے پٹرول کے ماہانہ استعمال کی نئی حد مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے، صوبائی وزراو معاونین خصوصی کوماہانہ 600کی بجائے390لٹر ،سیکرٹریوں اورآئی جی کو 146لٹرپٹرول دیا جائیگا،کمشنر ز ،ڈی آئی جیز کو114لٹر،ڈپٹی کمشنرز ،ایڈیشنل کمشنر ز،ایس پیز ،ماتحت محکموں کے سربراہوں کو104لٹرپٹرول ملے گا،اس سلسلے میں صوبائی محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم کے استعمال میں 35فیصد کمی کے بعد تمام صوبائی وزرا،وزیراعلیٰ کے مشیروں،معاونین خصوصی کی پٹرول کی حد ماہانہ 6سو لٹر سے کم کرکے 390لٹر ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری ،ہوم سیکرٹری اورآئی جی پی کی پٹرول کی حدماہانہ دو سو لٹر سے کم کرکے 146لٹر کردی گئی ،اسی طرح تمام انتظامی سیکرٹریوں ،ہزار ہ اورما لاکنڈ کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز کی پٹرول کی حد ماہانہ دوسو لٹر سے کم کرکے 130لٹر کردی گئی ہے، اسی طرح تما م دوسرے کمشنر ز ،ڈی آئی جیز اور چیئرمین انسپکشن ٹیم برائے گورنر و وزیراعلیٰ کی پٹرول کی حد ماہانہ 175سے کم کرکے 114 لٹر، چیئرمیں پبلک سروس کمیشن کی پٹرول کی ماہانہ حدایک سو پچاس لٹر سے کم کرکے 98لٹر،تمام ڈپٹی کمشنرز ،ایڈیشنل کمشنر ز،ایس پیز ،اور ماتحت محکموں کے سربراہوں کی پٹرول کی حد ماہانہ 160لٹر سے کم کرکے 104لٹر،ڈپٹی سیکرٹریز سے اوپر تمام سیکرٹریٹ آفیسرز، ایکسئین کی پٹرول کی ماہانہ حد130لٹر سے کم کرکے 85لٹر ،ہزارہ اورمالاکنڈ ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنر زکی پٹرول کی ماہانہ حد350لٹر سے کم کرکے228لٹر،تمام دوسرے اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز کی پٹرول کی ماہانہ حد تیس سو لٹر سے کم کرکے 155لٹر ،ٹریفک پولیس کی پٹرول کی ماہانہ حد تین سو سے کم کرکے195لٹر جبکہ پولیس سٹیشنز کی پٹرول کی ماہانہ حد بھی تین سو سے کم کرکے 195لٹر کردی گئی ہے اسی طرح پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی پٹرول کے استعمال کی ماہانہ حد گیارہ سو لٹر سے کم کرکے5 71 لٹر جبکہ دیگر تمام پختونخواہائوسز کی پٹرول کی ماہانہ حد 75لٹر مقررکی گئی ہے۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...