لاہور،قصور،فیصل آباد (کرائم رپورٹر سے،نمائندگان جنگ)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 23 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس کے مطابق مقامی شہری کے کواٹروں میں خودکشی کی گئی،خودکشی کرنے والی شکیلہ بی بی منڈی احمد آباد کی رہائشی تھی،شکیلہ نے گھر میں پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی،لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہےقصور کے نواحی علاقے بدر کالونی میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خود کشی کر لی۔ شاہد گھر میں کسی بات پر ناراض تھا ،جس پراس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔دوسری جانب چک جھمرہ کے چک نمبر187ر ب میں 35سالہ بے اولاد خاتون نے خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حسینہ بی بی کی شادی 11 سال قبل طالب حسین کے ساتھ ہوئی مگر وہ اولاد کی نعمت سے محروم رہی جس کی وجہ سے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈالا اور پنکھے کے ساتھ جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
لا ہو ر نشتر کالونی کے علا قہ میں ہمسائے کی خاتون سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آ یا ۔پولیس نے واقعے میں ملوث...
لاہورروزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک پیراگون اور ویلنشیا ٹاؤن...
کراچی ایران جنگ میں ٹرمپ کی بیان بازی،تیل، ہرمز، اور متضاد دھمکیاں، جنگ کا تعلق تیل سے نہ ہونے کا کہا، پھر...
لاہور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں...
تہران ایران نے مزید 2اسرائیلی ایجنٹوں کو پھانسی دیدی، ایران نے ہفتے کے روز دو افراد کو سزائے موت دے دی جنہیں...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج میں 2 کی شناخت ہو گئی ، دونوں افغان شہری...
کراچیغیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنانے پر دو افغان شہریوں اور نادرا افسر کو گرفتار کر لیا...
بیروت اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز،2شہید، صور شہر خالی کرنیکی وارننگ، فضائی حملوں میں کئی پل ، اسپتال تباہ،...