گلگت(خبرایجنسی)محکمہ موسمیات کی جانب سے گلگت بلتستان میں گلوف کا ایک اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گلوف کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جا نب سے جاری الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو، گھانچے، کارمنگ، شگر اور استور میں گلوف کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حالیہ موسم اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلوف ( یعنی گلیشئرپھٹنے) کے باعث نشاندہی کیے گئے علاقوں میں سیلابی صورت حال، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور آندھی چلنے کا امکان ہے،مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔قبل ازیں مئی کے مہینے میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے گلوف کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد شیشپر گلیشیئر پر بننے والی جھیل پھٹنے کے بعد سیلابی صورت حال سے گلگت اور ہنزہ کو آپس میں ملانے والے حسن آباد پل پانی کا دباؤ برداشت نہ کرنے کے باعث ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...