سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتہ کے لئے تین بینچ تشکیل

19 جون ، 2022

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے سوموار 20جون سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران 3 ریگولر بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔ بینچ نمبر اول چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک، بینچ نمبر دوئم جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل جبکہ بینچ سوئم جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا۔