کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میئر کراچی کون ہوگا؟ چار امیدوار سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر 25 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں پولنگ ہوگی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو فائنل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف سندھ بھی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھرپور طاقت کے ساتھ اپنے سیاسی حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امیدواروں کا چنا کررہی ہے۔اہم معرکہ کراچی کا ہوگا جس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کراچی کیلئے چار امیدوار سامنے آگئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، خرم شیرزمان ، فردوس شمیم نقوی اور اشرف جبارقریشی شامل ہیں۔میئر کراچی امیدوار کے حتمی نام کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے 96، قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...