یورپ کے بیشترحصوں میں شدیدگرمی کی لہر

19 جون ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)جرمنی، فرانس، سپین اور دیگر مغربی یورپی ممالک میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اور وقت سے پہلے گرمی کی کہر اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ آئندہ برسوں میں صورت حال کیا رخ اختیار کریگی۔ مغربی یورپی ممالک میں جون کے مہینے میں جتنی گرمی دیکھی جا رہی ہے، ماضی میں یہ موسم جولائی کے اواخر اور اگست کے اوائل میں دیکھا جاتا تھا۔جنیوا میں ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن سے وابستہ کلیئر نولیس کہتی ہیں کہ سپین اور فرانس کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 10 ڈگری زیادہ ہے۔ سال کے اس وقت کے اوسط درجہ حرارت کے اعتبار سے یہ بہت بڑا فرق ہے۔