کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز )افغان دارالحکومت کابل میں گردوارے پر ہونےوالے ایک داعش حملے میں یاتری سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ،بھارتی وفد کے دورہ افغانستان سے اگلے روز ہی کابل دھماکوں سے گونجتا رہا ۔ فائرنگ سے ہلاک افراد میں ایک سیکورٹی گارڈ احمد بھی شامل ہے، دارالحکومت میں کرتے پروان گردوارا میں داعش دہشتگردوں نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ 80کی ، طالبان جنگجوئوں سے فائرنگ کے مقابلے میں تین داعش دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کابل میں گردوارے پر دہشت گردانہ حملے کی پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کے حالیہ سلسلے پر شدید تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس سے ایک روز قبل دہشت گردوں نے قندوز میں امام صاحب مسجد کو نشانہ بنایا، جس میں بہت سے نمازی شہید اور زخمی ہو گئے۔سوشل میڈیاپر آنےوالی ویڈیوز میں گردوارے میں دربار ہال میں آگ کو دیکھا جاسکتا ہے ، سکھ حکام نے مدد پر طالبان کا شکریہ ادا کیا ،ساتھ ہی بھارت سے بھی اپیل کی کہ وہ افغانستان میں محفوظ نہیں اور بھارت کے ویزے کیلئے راستہ نکالا جائے،تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کے گُردوارے پر حملے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ واقعہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ،مقامی نشریاتی ادارے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں علاقے میں دھواں پھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد سے لدی ایک کار کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی دھماکے سے اڑا دیا۔گُردوارے کے ایک عہدیدار گورنام سنگھ نے کہا کہ گُرودوارے کے اندر تقریباً 30 لوگ موجود تھے، ہمیں نہیں معلوم کہ ان میں سے کتنے زندہ ہیں یا کتنے مردہ۔انہوں نے بتایا کہ گُردوارے کے حکام کو معلوم نہیں کہ کیا کرنا ہے کیونکہ طالبان انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔کابل کے کمانڈر کے ترجمان نے کہا کہ ان کی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اسے حملہ آوروں سے پاک کر دیا ہے۔
استنبول ترکیہ کے شہر استنبول کے میئر کی گرفتاری کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، استنبول کے میئر اکرم...
لاہور ای سی ممبر لاہور چیمبر احد امین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے...
لاہورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے ٹیک انکیوبیشن ونگ کے تحت اب تک 1,117 سٹارٹ اپس گریجویٹ ہو چکے ہیں جبکہ 24,000 سے زائد...
لاہورایس آئی ایف سی کی معاونت سے ای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی ایگ وین پرائیویٹ...
لاہور لیسکو ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی بن گئی،ایک سال کے دوران لیسکو...
لاہور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے انڈسٹریل ا سٹیٹس سے رئیل اسٹیٹ مافیا کا...
لاہورفیڈ کمیٹی نے پولٹری فیڈ کے اجزاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائلرفارمز کامطالبہ...
لاہور فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1543روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ...