لاہور(خصوصی نمائندہ،سپیشل رپورٹر)گورنر محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے ایوان اقبال میں بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کا آغاز کردیا گیا ، حکومتی رکن نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پر فراڈ کیے جارہے ہیں ، ٹینڈرز کا آڈٹ کرایا جائے،پینل آف چیئرمین نے بجٹ پر بحث کاآغازکرنے کیلئے قائد حزب اختلاف سبطین خان کے انتظار میں15منٹ کیلئے اجلاس ملتوی بھی کیا تاہم وہ وعدے کے باوجود ایوان اقبال نہ آئے جس پربجٹ پر بحث کا آغاز کر دیا گیا ،جبکہ شیخ علائو الدین نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر پٹرول اور دیگر مراعات نہ لی جائیں۔ اجلاس پینل آف چیئرمین خلیل طاہر سندھو کی صدارت میں مقررہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ تلاوت کلام پاک اورنعت رسول کے بعد پینل آف چیئرمین نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرنے کیلئے سبطین خان کا نام پکارا تاہم وہ ایوان میں موجود نہ تھے ،پینل آف چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قائد حزب اختلاف سبطین خان آئیں اور بجٹ پر بات کریں ،ان کا انتظار کیا لیکن وہ نہیں آئے ۔اعظم معاویہ نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا پنجاب میں تیزی سے زرعی زمین کم ہورہی ہے اور آبادی میں اضافہ ہورہا ہے ،حکومت کو چاہیے زرخیز زرعی زمین کو بچانے کے لئے موثر پالیسی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ جس شخص نے ہائوس کا تقدس پامال کیا اسے کہتے ہیں کنٹینر پر کھڑا کرو،جنہوں نے آئین کا تحفظ کرنے کی بجائے فیشن بنا لیا وہ اس ملک کے وفادار نہ آج ہیں نہ کل ہو سکتے ہیں۔شیخ علائو الدین نے کہا کہ غریب پرور بجٹ پیش کرنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیو اپنے مریض لاہور بھیج رہے ہیں ،لاہور کے ہسپتالوں میں رش بڑھتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پر فراڈ ہو رہا ہے اس کا آڈٹ ہونا چاہیے ،پرائیویٹ ہسپتال صحت کارڈ کے ذریعے کما رہے ہیں،تحریک انصاف نے جتنے ٹینڈرز کئے ان کافرانزک آڈٹ ہونا چاہیے ،پنجاب میں کھاد میسر نہیں ایک بوری پر 1 ہزار روپے بلیک منی لی جا رہی ہے،2019ء کے بعد سے نئی نمبر پلیٹس نہیں مل رہیں،شہریوں کو لوکل پلیٹس دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ پر ہمیں بنگلہ دیش ماڈل اپنانا ہو گا،علمائے کرام اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، غریب عوام کو را شن کارڈ جاری کیا جائے ، میں حکومت کے ساتھ تعاون کروں گا۔مخدوم عثمان نے کہا کچے کے علاقے کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے ، عنیزہ فاطمہ نے کہا کہ میٹرو بس کا کرایہ گزشتہ حکومت نے بڑھا دیا تھا اس کو کم کیا جارہا ہے ،آرٹسٹ کو 20ہزار ماہانہ ملتے تھے گزشتہ حکومت نے 5ہزار کیا اس کوبھی بحال کیا جائے ،جنوبی پنجاب کے بھٹہ مزدور کے بچوں کا وظیفہ گزشتہ حکومت نے بند کیا اس کو بھی بحال کیا جانا چاہیے۔عشرت اشرف نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے سولر سٹیز دیہاتوں کے ساتھ بنائے جائیں،غریب بیوہ عورتوں کو کام کرنے کیلئے کوئی پیکج بنایا جائے ،خواتین کیلئے بجٹ کو بڑھایا جائے،ٹیکس فری زونز شہروں سے باہر بنائے جائیں۔بجٹ بحث میں دیگر اراکین نے بھی حصہ لیا ۔ وقت ختم ہونے پر اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
استنبول ترکیہ کے شہر استنبول کے میئر کی گرفتاری کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، استنبول کے میئر اکرم...
لاہور ای سی ممبر لاہور چیمبر احد امین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے...
لاہورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے ٹیک انکیوبیشن ونگ کے تحت اب تک 1,117 سٹارٹ اپس گریجویٹ ہو چکے ہیں جبکہ 24,000 سے زائد...
لاہورایس آئی ایف سی کی معاونت سے ای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی ایگ وین پرائیویٹ...
لاہور لیسکو ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی بن گئی،ایک سال کے دوران لیسکو...
لاہور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے انڈسٹریل ا سٹیٹس سے رئیل اسٹیٹ مافیا کا...
لاہورفیڈ کمیٹی نے پولٹری فیڈ کے اجزاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائلرفارمز کامطالبہ...
لاہور فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1543روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ...