واشنگٹن(این این آئی )امریکی نائب وزیر خارجہ عذرا ضیا نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق اور افغانوں کو دوسری جگہ بسانے اور مہاجرین کے مسئلے پر قریبی شراکت داری چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نیڈ پرائس نے شراکت داری کے دائرے کو وسعت دی اور کہا کہ امریکااس طریقے سے شراکت داری کو بڑھانا چاہتا ہے کہ وہ ہمارے مفاد اور ہمارے باہمی مفادات کو پورا کرے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی سفیر مسعود خان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی جس میں انسانی حقوق اور افغانوں کو دوسری جگہ بسانے اور مہاجرین کے لیے پاکستان کی انتہائی اہم حمایت پر تبادلہ خیال ہوا۔سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں عہدیداران نے باہمی مفاد کے مسائل پر سلسلہ وار تبادلہ خیال کے ذریعے متنوع شعبوں میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔عذرا ضیا کی ٹوئٹ کے جواب میں مسعود خان نے کہا کہ دونوں اطراف باہمی مکالمے کو فروغ دینے اور قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کریں گی۔سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں امریکا اور اسلامی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے واشنگٹن میں 23 اور 24 مئی کو ہوئے او آئی سی-اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مکالمہ کا خیر مقدم بھی کیا۔
استنبول ترکیہ کے شہر استنبول کے میئر کی گرفتاری کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، استنبول کے میئر اکرم...
لاہور ای سی ممبر لاہور چیمبر احد امین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے...
لاہورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے ٹیک انکیوبیشن ونگ کے تحت اب تک 1,117 سٹارٹ اپس گریجویٹ ہو چکے ہیں جبکہ 24,000 سے زائد...
لاہورایس آئی ایف سی کی معاونت سے ای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی ایگ وین پرائیویٹ...
لاہور لیسکو ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی بن گئی،ایک سال کے دوران لیسکو...
لاہور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے انڈسٹریل ا سٹیٹس سے رئیل اسٹیٹ مافیا کا...
لاہورفیڈ کمیٹی نے پولٹری فیڈ کے اجزاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائلرفارمز کامطالبہ...
لاہور فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1543روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ...