مہنگاپٹرول، الیکٹرک سائیکل متعارف ، 2 گھنٹے چارجنگ پر بیٹری سے50کلومیٹر سفر ممکن

19 جون ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) پٹرول مہنگا ہونے کے بعد الیکٹرک سائیکل متعارف کرادی گئی ہےالیکٹرک سائیکل کی قیمت 45 ہزار روپے اور صرف 2 گھنٹے چارجنگ کے بعد 50کلومیٹر تک بیٹری کی مدد سے سفر ہو سکتا ہےشہریوں میں خرید کا رجحان بڑھ گیاالیکٹرک سائیکل بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد الیکٹرک سائیکل کا خیال ذہن میں آیا اسکا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ 50 کلومیٹر سفر کے بعد پیڈل کی مدد سے بھی سائیکل چلائی جا سکتی ہے اس طرح ورزش بھی ہوجاتی ہے بیٹری پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی الیکٹرک سائیکل اس مہنگائی میں بہترین سواری ہے۔