اسلام آباد (صالح ظافر) پرویز مشرف جلد وطن واپس نہیں آئیں گے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کردیا ہے۔ سابق صدر کی بات کرتے ہوئے سانس اکھڑتی ہے۔ جب کہ یو اے ای کی حکومت سابق صدر کو بوئنگ۔777 فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سابق فوجی آمر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا جلد وطن واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ فضائی سفر سے اجتناب کریں۔ جب کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ۔777 طیارے کو ایئر ایمبولینس میں منتقل کرکے فراہم کرنے کو تیار ہے، جس میں وہ تمام آلات اور سہولیات میسر ہوں گی جو پاکستان منتقل ہونے کے لیے ضروری ہے۔ طارق عزیز جو کہ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے، انہوں نے دی نیوز کو بتایا کہ جنرل پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے آڑے آگئی ہے۔طارق عزیز، سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف سے بھی رابطے میں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے اسپتال میں ہیں۔ طارق عزیز کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے گھروالوں نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پرویز مشرف کی صحت یابی کی دعائیں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ بیماری سے زیادہ تنہائی کے باعث پریشان ہیں کیوں کہ یہ ان کے لیے زیادہ تکلیف دہ ہے۔طارق عزیز کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے لیے زیادہ باتیں کرنا مشکل ہے اس کے باوجود وہ ملک کے حالات سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں اور ہر وقت پاکستان کے لیے دعا کرتے ہیں۔ طارق عزیز کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے بلال بھی اپنے والد سے ملتے رہتے ہیں جب کہ ان کی بیٹی کراچی میں ایک دس مرلہ کے گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای کے حکمران بھائیوں کی طرح پرویز مشرف کا خیال رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے یاددہانی کروائی کہ جب پرویز مشرف کی والدہ کا یو اے ای میں گزشتہ برس انتقال ہوا تھا تو ان کی تدفین اعزاز کے ساتھ کی گئی تھی جس میں امارات کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی تھی۔
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ امن کا قیام فوری نہیں ہوتا...
کراچی پاکستان میں ایرانی ریال کی طلب میں حالیہ دنوں کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ ایرانی کرنسی...
کراچی ایران کو ایسا امریکا نظر آیا جو مذاکرات کے بجائے شرائط مسلط کرنے کی کوشش کر رہا تھا، نیویارک ٹائمز کے...
کراچی ایران میں امریکی فضائی اہلکار کی تلاش کے دوران خفیہ دھوکا دہی آپریشن، سی آئی اے نے اسرائیلی نژاد...
اسلام آباد اسلام آباد میں 21گھنٹے طویل مذاکرات دراصل ایک طویل سلسلے کی پہلی قسط تھے، کسی فوری بریک تھرو کی...
راولپنڈی پنجاب حکومت کے اشتراک سے گندم خریداری شروع ہو گئی۔ پنجاب کے 285مراکز پر گندم کی خریداری 3500 روپے فی من...
ویٹیکن سٹی کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے لبنان کے عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے...
لاہور پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس قوانین میں حالیہ ترامیم واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے...