نصرت حسین منگن سندھ انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر مقرر

19 جون ، 2022

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)حکومت سندھ نےسندھ انفارمیشن کمیشن قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیاہے،سابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن کو کمیشن کا چیف کمشنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو کمشنر مقرر کئے ہیں،جن میں صائمہ آغا اور شاہد عباس جتوئی کو مقرر کیا ہے،حکومت سندھ نے کمیشن کا دفتر وزیر اعلیٰ ہاؤس سامنے اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں بنایا ہے،دفتر کی آرائش اور تزئین کے لئے فنڈ بھی جاری کردیئے ہیں،جبکہ کمیشن کے چیف کمشنر اور کمشنر کو ماہانہ معاوضہ اور گاڑی و پیٹرول اور ڈرائیور بھی فراہم کئے جائیں گے،سیکرٹری اطلاعات رشید سولنگی کا کہنا ہے کہ محکمہ میں قانون سازی کے لئے بہت کام التوا کا شکار تھے ،جو اب ہورہے ہیں، اب جرنلٹس پروٹیکشن بل بھی جلد منظور ہوجائے گا،سندھ انفارمیشن کمیشن سے صحافیوں بہت سارے مسائل حل ہونگے۔سندھ انفارمیشن کمیشن کے بعد صحافی رائٹ تو انفارمیش کا اپنا رائٹ استعمال کرسکیں گے،درست انفارمیشن نہ دینے پر کمیشن کو شکایت کرسکیں گے۔