سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر

19 جون ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا،عدالت نے وکلاء کو 21 جون کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا،عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کی ،عدالت میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت دیگر ملزموں نے بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔