تصدیق مکمل ہونے پر منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ضمانتی مچلکہ منظور

19 جون ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے کی عدالت نےتصدیق مکمل ہونے پر منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ضمانتی مچلکہ منظور کر لیا ، حمزہ شہباز کے مچلکے کی گزشتہ روز تصدیق کا عمل مکمل نہ ہو سکا تھا جبکہ میاں شہباز شریف کا گزشتہ روز مچلکہ منظور کرلیا گیا تھا،سپیشل جج سینٹرل نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کنفرم کی تھی، عدالت نے دونوں کو دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔