یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ اول اور درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل غائب

19 جون ، 2022

لاہور ( آن لائن ) لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ اول اور درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل غائب ہوگیا۔ جس سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑ رہا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان یوٹیلیٹی کارپوریشن گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر خریداری نہیں کر رہی۔ جس کے باعث تمام یوٹیلیٹی سٹور گھی اور کوکنگ آئل کی عدم دستیابی کا شکار ہیں۔