کاشتکاروں کے115کروڑ کی عدم ادائیگی10شوگر مل مالکان کیخلاف کارروائی شروع

19 جون ، 2022

لاہور( سپیشل رپورٹر )پنجاب کی 10 شوگر ملوں کے ذمہ گنا کے کاشتکاروں کے 115کروڑ روپےسے زائد کے بقایا جات، حکومت نے گنے کے کاشت کاروں کو ادائیگیاں نہ کرنے پرمل مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ کین کمشنر پنجاب کی جانب سے فیصل آباد، مظفر گڑھ ، جھنگ، قصور، بھکر، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنروں کو کہا گیا ہے کہ شوگر ملیں کاشت کاروں کو گنا سپلائی ہونے کے 15دنوں میں ادائیگیاں کرنے کی پابند ہیں، کرشنگ سیزن اپریل میں ختم ہوگیا لیکن ابھی تک ملیں ادائیگیاں نہیں کرسکیں، مالی ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب گنے کے کاشت کار فصلوں کی کاشت، ٹیوب ویلوں کے بل اور فصلوں کبلئے کھاد، بیج دیگر کی خریداری میں مشکلات کا شکار ہیں،گنے کے کاشتکاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔