اسلام آباد (حنیف خالد) کل پیر سے قومی معیشت کی بحالی کا سفر شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف اعلامیہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس جس میں دنیا بھر کے اہم ممالک شریک ہیں‘ میں کم و بیش 4سال بعد پاکستان کے چونتیس کے چونتیس پوائنٹس کو سو فیصد پورا قرار دیدیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک معروف مالیاتی ماہر اشفاق تولا نے ہفتے کی رات جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف اعلامیہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج اور منی مارکیٹ میں مثبت رجحان ہو گا‘ اور اس میں تیزی کے قوی امکانات ہیں۔ پیر سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت‘ تیزی کا خوشگوار رجحان ہوگا، ہنڈرڈ انڈیکس فیٹف اعلامیہ کے نتیجے میں ہزار پوائنٹس کے لگ بھگ اوپر جاسکتا ہے،اس ضمنی سوال پر کہ مارکیٹ جو 41ہزار پانچ سو کے لگ بھگ نیچے گئی اس میں وہ کیا اضافہ دیکھ رہے ہیں تو اشفاق تولا نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈر ڈ انڈیکس ہزار پوائنٹس کے لگ بھگ بڑھنے کا اُن کا تخمینہ ہے۔ ایک ضمنی سوال پر انہوں نے بتایا کہ کل سے پاکستانی روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر میں ٹھہرائو آنا شروع ہو جائیگا۔ ہو سکتا ہے پہلے ایک دو روز میں انٹر بینک ریٹ جو اختتام ہفتہ دو سو آٹھ روپے کی تاریخی حد تک چلا گیا تھا اور اوپن مارکیٹ میں دو سو گیارہ بارہ روپے کا تھا‘ انٹر بینک ریٹ میں کل پیر سے شروع ہونیوالے ہفتے میں دو سو آٹھ سے کم ہو کر انٹر بینک ریٹ دو سو پانچ چھ تک آ جائیگا‘ اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو سو گیارہ بارہ کی بجائے ایک ہفتے کے اندر دو سو چار پانچ روپے تک نیچے آنے کا امکان ہے۔ فیٹف کے برلن جائزہ کی مثبت رپورٹ کے نتیجے میں پاکستانی معیشت بحران سے نکلنا شروع ہو جائیگی۔ ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کر لیا ہے کہ پاکستان نے اسکی لگائی گئی شرائط سو فیصد پوری کر لی ہیں جو پاکستانی قوم کیلئے خوشخبری سے کم نہیں تاہم فیٹف کا وفد پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی موقع پر تصدیق کریگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ڈالر کی تیز رفتاری سے نئی بلندیوں کو چھونے کا سلسلہ کم و بیش رُک جائیگا۔ پاکستانی سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس جو 41سے 42ہزار تک نیچے آیا اور 17جون کو بھی سوا 42ہزار پوائنٹس پر بند ہوا اُس میں بھی گراوٹ کا سلسلہ بتدریج ختم ہو کر دنوں کی بنیاد پر 45سے 48ہزار تک چلے جانے کا بھی امکان ہے۔
لاہورفائونڈرز گروپ کے راہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اب رول اوور کی بجائے خود انحصاری کی منزل کی جانب...
لاہور ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے مینوفیکچررز کیلئے سٹاک سے متعلق مسائل حل کر...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی نے کراچی آئی ٹی پارک کے ڈیزائن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے چاول کی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی...
لاہور عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ سے24قیراط فی تولہ سونا 4600روپے مہنگا ہو کر...
کراچیایف آئی اے پشاور نے مینگورہ بازار سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے اپنی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا...
لاہور سعودی ائیرلائن مسافرو ں کا سامان ریاض میں ہی چھوڑ آئی سفر کرنیوالے بیشتر متاثرہ مسافر عمرہ زائرین ہیں...