نوازشریف سے کرنل (ر)مبشر جاوید کی ملاقات،17جولائی کوہونیوالے ضمنی انتخابات پرتبادلہ خیال

19 جون ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سابق لارڈ میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ کرنل (ر) مبشر جاوید نے نواز شریف کو بلدیاتی قانون 2022بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔سابق لارڈ میئر نے کہاکہ نواز شریف وطن آنے کیلئے بے چین ہیں،ان کادل ایک ایک پل وطن کیلئے دھڑکتا ہے۔