مضر صحت دودھ کیخلاف آپریشن، کوٹلی میں دودھ کی شدید قلّت

21 جون ، 2022

کوٹلی ( نمائندہ جنگ) میونسپل کارپوریشن کوٹلی کے مضر صحت دودھ کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے باعث شہراور ملحقہ علاقوں میں دودھ کی شدید قلّت پیدا ہوگئی مقامی ڈیری فارم کے مالکان اور گھروں سے لانے والے دودھ فروشوں کی من مانیوں بھی عروج پرپہنچ گئی اور دودھ ڈنکے کی چوٹ پر150روپے سے200روپے فی کلو فروخت کیا جارہاہے انتظامیہ عوام کی بے بسی اور پریشانیوں کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی شہر اور ملحقہ علاقوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور مقامی ڈیری فارمز سے روزانہ ہزاروں لیٹر لاکھوں روپے مالیت کا دودھ آتا ہے اور یہاں مختلف شاپس اور ہوٹلز کو سپلائی کیاجاتاہے مضرصحت دودھ کے استعمال سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں بلدیہ نے مضرصحت دودھ فروحت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا اور باہر سے آنے والے کیمیکل ملے دودھ کوضبط کرکے تلف کیا جارہاہے مقامی ڈیری فارم سے دودھ لانے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہےاور ان کی چیکنگ محددکی جاتی ہے جس کی وجہ سے ناقص مضرصحت دودھ کی سپلائی روکی نہ جا سکی۔