مظفرآباد (آئی این پی)آزادکشمیر کے وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی SDMA، سول ڈیفنس و بحالیات چوہدری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ یورپی یونین انسانی حقوق کا چمپئن ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بہت بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں ہو رہی ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ حریت رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو کالے قوانین کے تحت بغیر وارنٹ گرفتار کر کے انہیں اذیتیں دی جا رہی ہیں، خواتین اور بچوں کو پیلٹ گن کا نشانہ بنا کر ان کی بنائی چھینی جا رہی ہے، اسی طرح خواتین سے گینگ ریپ کر کے ان کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ لہذا یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اگرچہ پہلے بھی یورپی پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور گمنام قبروں کی دریافت پر ایماء نکلسن رپورٹ پاس کر چکی ہے، لہذا یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے روکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکی ہے نام نہاد بھارتی افواج نے ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے عالمی برادری کو اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر اپنی آواز اٹھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
بیجنگچین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای 29 نومبر کو امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے...