نیلم ( نیوز ایجنسیاں )وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،نیلم ویلی کے سکولوں میں سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ دورہ نیلم کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گھوسٹ سکولوں کے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ،غیر ضروری تبادلہ جات سے تعلیمی سسٹم میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ہم نے سیاست سے بالا تر ہو کر نونہالان قوم کو درست سمت کی طرف لیکر جانا ہے ،ایسے معلمین معلمات جو سکول جانے میں عار محسوس کرتے تھے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ سیاسی رشوت کے عوض بھرتی ہونے والے استاد اب این ٹی ایس پاس کر کے تعینات ہوتے ہیں ۔نیلم ویلی کے بعض سکولوں کی شکایات باری انکوائری کمیٹی بنا کر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔والدین مہنگی کتابیں خرید کر بچوں کو سکولوں میں بھیجتے ہیں۔ استاد اگر تدریسی نظام میں غفلت برتے تو اسے ملازمت کرنے کا کوئی حق نہیں ،سرکاری اساتذہ کی سستی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سرکاری اداروں سے عوام کا اٹھنے والا اعتماد بحال کر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کو پورا کیا جائے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کی از حد ضرورت ہے ایسے ادارے جہاں سٹاف پورا اور بچوں کی تعداد کم ہے ان معلمین معلمات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گے ،ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ زاکر ،سابق چیئرمین ڈویلپمنٹ بورڈ خواجہ شفیق، سید وحید نقوی و دیگر شامل تھے۔
بیجنگچین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای 29 نومبر کو امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے...