آزاد کشمیر ،سرکاری ٱ اداروں کے بلز جمع کرانےکی تاریخ میں 30جون تک توسیع

21 جون ، 2022

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کے محکمہ خزانہ نے سرکاری اداروں کے بلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 20ختم ہو گئی ہے اجس میں 30جون تک کی توسیع کی جائے گی جبکہ تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے چیکس کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے محکمہ کی طرف سے تمام چیکس 30جون سے ایک ہفتہ قبل جاری کر دیے جائیں گے ۔ محکمہ خزانہ کے ڈپٹی اے جی میر محمد اصغرنے بتایا کہ اے جی کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں رواں مالی سال کے دوران محکمہ حسابات کے تمام دفاتر میں بلز(تنخواہوں،پنشن اور دیگر) کی بر وقت ادائیگی اور ان کے بارے میں شکایات کے ہر ممکن ازالے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں جس سے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور علاقوں کے ساتھ ساتھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان زیادہ سے زیادہ استفادہ کر کے اس سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کو کم کر سکتے ہیں۔