امپورٹڈ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی دب رہی ہے، شیخ رشید

21 جون ، 2022

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔امریکی سفیر کے پائوں پڑنے کے باوجود بھی آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہی اور گرے لسٹ سے نکلنا ابھی فائنل نہیں ہوا۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموارکے روز اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے۔صرف انکے اپنے کیس ختم ہو رہے ہیں اور غریب کا راشن ختم ہو رہا ہے۔