بے ہنگم تعمیرات کی روک تھام کی جائے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

21 جون ، 2022

مظفر آباد ( نیوز ایجنسیاں ) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مستقبل میں آبادی کے حوالے سے ریاست کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جائے گا، تمام شہروں کی پلاننگ کی جائے گی،بے ہنگم تعمیرات کی بجائے ڈیزائن کے مطابق خوبصورت ہائوسنگ سو سائٹیزقائم کی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے سابق چیئرمین ہاسنگ ٹاسک فورس پنجاب عاطف ایوب کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگو میں کہی ۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں جدید طرز پر ٹائون پلاننگ کی جائے گی،دو سو سالہ منصوبہ بندی کے پیش نظر شہروں اور ٹانز کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، ابتدائی طور پر ٹان پلاننگ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔