تراڑکھل ( صباح نیوز)صدرِ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری یٰسین نے کہا ہے کہ بجٹ کے لیے آزاد حکومت کے وزراء کی جانب سے وفاق کو بلیک میل کرنا اور اس کے لیے مقبوضہ جموں میں نریندر مودی کے پیکج کی مثال دینا عمران خان کے مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے جو ہر معاملے میں مودی کی مثالیں دے رہا ہے کیونکہ مودی کے برسر اقتدار آنے میں عمران خان کی دعائیں بھی شامل ہیں جو شخص کشمیریوں کے قاتل اور انڈیا میں مسلمانوں کے کے قاتل کے برسر اقتدار آنے کے لیے دعا کرتا ہو اس کا ایجنڈا ہی افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ اور ملک کو توڑنے کی خواہش ہے اور عمران خان سمجھتا ہے کہ افواجِ پاکستان کی موجودگی میں دشمن کا ایجنڈا پورا نہیں ہو سکتا اس لیے افواج پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کے رہنما سردار یعقوب خان مرحوم کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں دو افکار رکھنے والوں کا مقابلہ ہے ایک سوچ وہ ہے جو پاکستان تحریک انصاف نے نریندر مودی کی اپنا رکھی ہے اور ایک سوچ یہ ہے جو سردار یعقوب خان مرحوم جیسے عظیم کارکنان نے اپنا رکھی ہے اور وہ سوچ ہے کو چیرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پاکستان کھپے ۔
مظفرآباد وزیر اعظم آزادکشمیر ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا کابینہ تشکیل نہ دے سکے ، اطلاعات کے مطابق...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکاروں نے بدھ کے روز کریک ڈائون...
کراچی امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے ٹیکساس کی ایف ایم سی کارزویل جیل میں 20 سال...
کراچیوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ثاقب نثار چیف جسٹس رہے اور ان کے فیصلوں سے عمران خان کو فائدہ...
راولپنڈیعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس عمر عطابندیال سے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب...
مظفر آباد وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی جتنی...
ممبئی بھارت کے مسلمان رہنمائوں نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں نے خود کو کبھی اتنا غیر محفوظ نہیں تصور کیا...
اسلام آباد صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئینی اصول کی...