اسلام آباد(این این آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموںوکشمیر شاخ نے شہید قاضی نثار احمدکو ان کی 28ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقادکیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموںوکشمیر شاخ کے کنونیر محمود احمد ساغرنے کی ۔ تقریب میں شہدا ء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گی ۔ کنوینر محمود احمد ساگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ڈاکٹر قاضی نثار احمد کی مذہبی اورسیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے قاضی نثار احمد کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات کی دعا کی۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کے دوران معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جسے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس موقع پر شہدائے کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔دریں اثناء حریت رہنمائوں محمد عمیر اور عبدالمجید لون نے بھی ڈاکٹر قاضی نثار احمد کو ان کی 28ویں برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ کلی معیشت کے استحکام کے بعداب نموکی طرف...
لاہور پنجاب کے وزیراقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ حکومت سکھ برادری کی مقدس روایات کی حفاظت کیلئے...
لاہورگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں قانون و انصاف کی عمل داری کو یقینی...
اسلام آبادمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاق...
اسلا م آبادمسلم لیگ نواز کے سینیٹر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئینی عدالت کی سوچ کوئی نئی نہیں...
اسلام آباد مسلم لیگ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ چینی وزیر...
لندن کنزرویٹو پارٹی کے لارڈ کرک ہوپ نے پارٹی کے کشتیوں کو روکو نعرے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نعرے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر...