بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری

21 جون ، 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز)بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کی قیمت 20ہزار ڈالرز سے کم ہو کر 18ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔دنیا کی سب سے مشہور کرپٹو کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سرمایہ کاروں نے عالمی منڈیوں میں فروخت کے غیر یقینی اور خطرناک رجحان کے باعث ایسے اثاثوں میں سرمایہ کاری سے گریز کیا جن میں ʼخطرے کا عنصر زیادہ ہے۔بٹ کوائن کی قدر مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7اعشاریہ 1فیصد کم ہوکر 18ہزار 993ڈالرز ہوگئی، جو اس سے قبل 18 ہزار 732 ڈالرز کو چھو چکی ہے جو کہ دسمبر 2020 کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔