واشنگٹن(کے پی آئی)ورلڈ کشمیر ایویئرنیس فورم (ڈبلیو کے اے ایف)نے محمد یاسین ملک اور خرم پرویز سمیت کشمیری رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے امریکہ میں مہم شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کل واشنگٹن ڈی سی میں ڈیجیٹل اشتہاری ٹرک کے زریعے دنیا کی توجہ کشمیری قیدیوں کی طرف مبذول کرائی جائے گی ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک اور جموں وکشمیرکولیشن آف سول سوسائٹی کے چیرمین خرم پرویز ان دنوں بھارتی قید میں ہیں۔یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔ورلڈ کشمیر ایویئرنیس فورم (ڈبلیو کے اے ایف) کے تحت ڈیجیٹل اشتہاری ٹرک کی الیکٹرانک سکرین پر فری یاسین ملک،فری خرم پرویز، اورکشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے مطالبات درج ہوں گے ۔ورلڈ کشمیر ایویئرنیس فورم نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارا مقصد واشنگٹن میں پالیسی سازوں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو یہ بتانا ہے کہ سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت میں انسانیت کے خلاف جرائم ہو رہے ہیں اور بائیڈن انتظامیہ کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔بیان میں کہاگیاکہ ہم اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ یاسین ملک ، خرم پرویز ، شبیر شاہ ، مسرت عالم بٹ ، آسیہ اندرابی اور دیگر کے معاملات میں مداخلت کریں۔بیان میں سوال کیاگیا کہ عالمی طاقتوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کشمیر میں مزید کتنے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جائے؟
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...